• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اموات کی شرح کو کم کر کے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے ، صدر علوی

اسلام آباد(جنگ نیوز) نجی ہسپتال نے عالمی یوم قلب کے حوالے سے ایوان صدر میں سمپوزیم کا انعقاد کیا۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امراض قلب (سی وی ڈی) کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہارون نصیر نے کہا کہ پاکستان میں کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے تناسب سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2020 میں دل کی بیماری سے 240,720افراد ہلاک ہوئے، تمام اموات کا 16.49فیصد ہے۔ پاکستان دنیا میں 30 ویں نمبر پر ہے جس کی شرح اموات فی 100,000 افراد میں 193.56 ہے۔
اسلام آباد سے مزید