• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کامارگلہ ایو نیو کو ڈی بارہ کے بعد ای الیون تک توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کا مارگلہ ایو نیو کو سیکٹر ڈی بارہ کے بعد ای الیون تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا س کیلئے ساڑھے پانچ کلومیٹر کی چھ رویہ شاہراہ تعمیر کی جا ئے گی۔اس پر دو راب 60 کروڑ روپے لاگت آ ئے گی۔ شعبہ روڈز نے پیپرا رولز کی سیکشن 42ایف کے تحت سر کاری تعمیراتی کمپنیوں سے پانچ اکتوبر تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔نئی شاہراہ کی الائنمنٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ شاہراہ ڈی بارہ سے 12thایونیو کی الائنمنٹ پر ڈیڑھ کلومیٹر تعمیر ہوگی۔ وہاں سے ڈی اور ای سیکٹر سیریز کے درمیان یہ بطور پرنسپل روڈ دو کلومیٹر تعمیر ہو گی۔ اس کے بعد یہ 11thایونیو کی الائنمنٹ میں دو کلو میٹر تعمیر ہوگی اور ای لیون چوک مارگلہ روڈ پر ختم ہو گی۔ ای لیون ٹریفک سگنل چوک پر انٹر چینج تعمیر کیا جا ئے گا جس کے ذ ریعے یہ ٹریفک تقسیم ہو جا ئے گی۔پراجیکٹ کا پی سی ون منظور کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید