• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈل آرڈر پر زیادہ تنقید کی جارہی ہے، محمد یوسف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈرپر زیادہ تنقید کی جارہی ہے۔ جبکہ مڈل آرڈر رنز کر رہے ہیں اور میچز بھی جتوائے ہیں، ٹی وی پر بیٹھے سابق کھلاڑی بڑی خامیاں بتا رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتائیں تو ہم انہیں کس طرح ٹھیک کریں۔ ہفتے کو جیو کو انٹرویو میں محمدیوسف کا کہنا تھا کہ شاید ان کی بتائی ہوئی باتوں کا فائدہ ہو اور مڈل آرڈر اچھا کرے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے ہم سب نے مل کر محنت کرنا ہے، توقع ہم سب کی یہی ہے کہ آخری میچ میں کامیاب حاصل کریں اور سیریز جیتیں۔ مڈل آرڈر کو زیادہ ہٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ مڈل آرڈر رنز کر رہے ہیں اور میچز بھی جتوائے ہیں، ٹی وی پر بیٹھے پلیئرز بڑی خامیاں بتا رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتائیں تو ہم انہیں ٹھیک کریں۔انہوں نے کہا کہ شاید ان کی بتائی ہوئی باتوں کا فائدہ ہو اور مڈل آرڈر اچھا کرے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے ہم سب نے مل کر محنت کرنا ہے۔