لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ایک شخص سے اس کا نمبر اور پتہ مانگ لیا، 29 ستمبر کو ٹوئٹر پر ایک اکاونٹ سے مریم نواز کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ میں نے آپ کا ٹوئٹر پر بڑا کیس لڑا ہے، آپ نے بلانا تو ہے نہیں، بندہ مٹھائی ہی بھیج دیتا ہے (بڑا کیس لڑیا اے میں تواڈا ٹویٹر تے۔ بلانا تے تسی کوئی نئیں بندا مٹھائی ہی پیج دیندا اے)، مریم نواز جو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے فالوورز کو جواباتبھی دیتی رہتی ہیں، انہوں نے اس بار بھی ایسا ہی کیا،مریم نواز نے اس اکاونٹ پر جواب میں لکھا کہ کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں!مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر کے جواب کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا،اس گفتگو کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو لکھا کہ مٹھائی کے بدلے، پٹرول کی قیمت کم کروا دیں۔