• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے مقبول ریسلر اینوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ٹوکیو( نیوز ڈیسک)جاپان کے مقبول ریسلر اینوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ کچھ عرصے طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔ اینوکی 1979 میں پاکستان کے پہلوان جھارا سے کشتی میں شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔اینوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور وہ چار بار رکن پارلیمنٹ رہے۔ اینوکی نے 1990میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید