• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر سعید راں سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں پنجاب حکومت اور حکومت آذربائیجان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوئے ہے۔ آذربائیجان کے سفیر نے پنجاب حکومت کے ساتھ بالخصوص سیاحت، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرئے گی۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے آذربائیجان کے سفیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ملاقات کی دعوت دی اور سفیر نے ملاقات کی دعوت قبول کر کے کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کے لیئے جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرئے گئے۔
لاہور سے مزید