اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف ،و بغاوت کے مقدمہ کے ملزم شہباز گل کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانت کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے، وفاقی حکومت نے سٹی مجسٹریٹ،اسلام آباد غلام مرتضے چانڈیو کے ذریعے دائر کی گئی اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ہے۔