• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تعمیر 19 ٹراما سنٹرز موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے، سیکرٹری صحت

لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صوبہ بھر میں زیر تعمیر 19 ٹراما سنٹرز 2.5 ارب روپے کی لاگت سے موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ بھی مکمل ہوجائے گی۔ یہ بات سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
لاہور سے مزید