ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس انوار حسین نے ڈیرہ غازی خان میں وکلاء کالونی کیلئے مخصوص رقبہ وعدے کے مطابق ایسوسی ایشن کو منتقل نہ کرنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری کالونیز پنجاب کو 10اکتوبر کو اصالتا طلب کرلیاہے۔جسٹس صادق محمود خرم نے دینی مدرسہ کے معلم شعیب فاروق کی اغوا کے مقدمہ کے اخراج کی پیٹیشن کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی اور تھانہ سیتل ماڑی کے تفتیشی کو بمعہ ریکارڈ طلب کرلیا۔دوران تلاشی بیرون ملک جانے والے مسافر سے 1کلو چرس برآمد اے این ایف نے ملزم کو تھانہ منتقل کے بعد کارروائی شروع کردی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سٹیٹ بنک کی جانب سےپیٹیشنر زکی احمد کے بنک اکاونٹس منجمدکرنے کے حکم کو غیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے اکاونٹس کھولنے کا حکم دیا ہے۔