• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلو میٹرز اور بجلی چوری پر صارفین کو 4 کروڑ 48 لاکھ جرمانے

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان نے بتایا ستمبر2022 کے دوران آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں نے دوران چیکنگ3877بجلی کے میٹرز پکڑے جن سے مختلف طریقے کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ پکڑے گئے میٹروں میں سے3808میٹر سلو پائے گئے،65میٹروں سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی جبکہ3میٹروں میں سوراخ پائے گئے۔ سلو میٹرز اور بجلی چوری پر متعلقہ صارفین کو20لاکھ50ہزار یونٹس کی مد میں 4کروڑ48لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اورمتعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستوں بھی دے دی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید