• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا مزید التواء قبول نہیں، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کے التواء کی درخواست کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت عدالتی احکامات اور فیصلوں کے برخلاف غیر جمہوری اور غیر آئینی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے،ہائی کورٹ نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو مقررہ تاریخ پر یقینی بنایا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کو آرٹیکل 140-Aکی روح کے مطابق اختیارات اور وسائل فراہم کیے جائیں لیکن سندھ حکومت نہ صرف کراچی کے شہری اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل نہیں دے رہی بلکہ مستقل ان پر اپنا قبضہ اور تسلط برقرار رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے بار بار بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لیے نت نئے ہتھکنڈے اور حربے استعمال کر رہی ہے،صوبا ئی الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا سہولت کار بننے سے باز رہے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مزید التواء کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت نوٹیفیکشن دکھائے،تعداد اور تاریخ بتائے کہ کب اور کتنے پولیس اہلکاروں کو اندرون سندھ بھیجا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید