لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف فیملی کی رمضان شوگر مل کو این او سی جاری نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے حکومت پنجاب،محکمہ انڈسٹری اور محکمہ ایکسائز کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا،رمضان شوگر مل کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کوبارہ این او سی جاری ہوچکےہیں ڈی سی سے ملز چلانے کی اجازت نامہ بھی مل چکا ہے،محکمہ ایکسائز این اوسی کااجراءنہیں کررہا این اوسی جاری نہ ہونے سے شوگر مل فعال نہیں ہورہی ہے۔