• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا یوکرین کو 625 ملین ڈالر کی مزید سیکیورٹی امداد دے گا

کراچی ( نیوز ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی امداد کا اعلان امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطے میں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا ، امریکا یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ،ہم روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ روس کی پارلیمنٹ نے پیر کو یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دی۔جمعےکو روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔
اہم خبریں سے مزید