• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 70 ہزار مربع فٹ وسیع مندر کا افتتاح

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے منگل کو ہندوؤں کی عبادت گاہ مندر کا افتتاح کیا اور 70 ہزار مربع فٹ پر پھیلے مندر پر عقیدت مندوں کا استقبال کیا۔

ان کے ہمراہ راجو شروف بھی تھے جنہوں نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے خواب کو حقیقت بننے میں تین سال کا عرصہ لگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خاندان 1950 میں میرپور خاص سے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر اور بعد ازاں دبئی منتقل ہوئے اور یہاں شیو مندر تعمیر کیا اس کے بعد اب 70 ہزار مربع فٹ پر پھیلے مندر کی تعمیر میں کامیاب ہوئے۔

 اس مندر میں چھ ہزار عقیدت مند یومیہ عبادت کرسکیں گے اس مندر کی تعمیر پر چار ارب روپئے خرچ ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید