• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، پولیس ناکے پر نہ رکنے والے طالبعلم پر پولیس نے گولی چلا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں پولیس ناکے پر نہ رکنے والے طالب علم پر پولیس نے گولی چلادی جس سے وہ زخمی ہوگیا،حکام نے 5اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے شہری پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہوگیا،واقعہ میں انٹرمیڈیٹ کا امان نامی نوجوان طالبعلم زخمی ہوا ،پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث 5 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے،دوسری جانب زخمی طالبعلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مجھے روکا تو میری موٹر سائیکل پھسل گئی،نوجوان کے مطابق جیسے ہی ہم گرے تو اہلکاروں نے ہم پر سیدھی گولیاں چلا دیں،اس موقع پر عوام نے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کردی۔
اہم خبریں سے مزید