• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وارداتیں شروع کر دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر وارداتیں شروع کردیں۔ملیر شاہ لطیف ٹاؤن در محمد گوٹھ میں ڈکیت گینگ نے گلی میں ناکہ لگا کر لوٹ مار کی۔ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 ڈاکوؤں نے واردات کی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ملزمان نے دکاندار کو لوٹنے کے بعد ہر راہ گیر سے موبائل فون اور نقدی چھینی، بے خوف ڈاکو 2 منٹ گلی میں آزادانہ اسلحہ لہراتے رہے،واردات کرنے والے 3 ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں،تمام ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے جو واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید