لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آ رہے ہیں ،وہ90شارع پر سینٹرل پنجاب کی تمام باڈیز کے رہنمائوں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اراکین لانگ مارچ کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کو ہر کوئی اپنی اپنی بریفنگ دے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے پارٹی کو آگاہ بھی کریں گے۔