• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید