• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن افسران کی تقرری، معلومات ویب سائٹ پر ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں لاء افسران کی تقرریوں سے متعلق آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل کو معلومات ویب سائٹ پر ڈالنے سے متعلق ہدایات لینے کی مہلت دے دی ہے جبکہ رجسٹرار آفس کو اس نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کرکے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے منگل کے روز سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی تو اپیل گزار کی جانب سے منیرا ے پراچہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے، فاضل چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ سے کیا معلومات مانگی گئی ہیں؟جس پر انہوں نے کہاکہ درخواست گزار نے ایک پوسٹ کے لیے خود الیکشن کمیشن میں اپلائی کیا تھا، اسی سے متعلق معلومات مانگ رہا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ تو آپ ویب سائٹ پر تفصیل ڈال دیں ، کیا فرق پڑے گا،عوام کو پتہ چلے گا کہ کیسے پبلک باڈی میں تعیناتیاں ہوتی ہیں،تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ہی ڈال دیں تو کیا فرق پڑے گا، اس عدالت سے متعلق بھی ایک آرڈر آیا تھا ، ہم نے وہ معلومات ویب سائٹ پر لگادی تھیں،جس پر فاضل وکیل نے کہاکہ آپ کی بات ٹھیک ہے آپ نے دل بڑا کیا آپ نے ڈال دی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ سوال یہ ہے کل اس سے بڑی انفارمیشن مانگ لی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید