• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کیلئے مذہبی کارڈ، مذہبی جنونیت کو فروغ ملے گا، عدم برداشت پیدا ہوگی، پاکستان کے ترقی پسند امیج کو نقصان ہوگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے ایک ہفتے میں اسلا م آ باد میں دھرنے کیلئے فائنل کال دینے کا اعلان تو کردیا ہے مگر وہ اس کی ناکامی سے خوفزدہ بھی ہیںکہ کہیں 25 مئی کی طرح یہ پاور شو بھی ناکام نہ ہو جا ئے لھذا انہوں نے اب اس کی کا میا بی کو یقینی بنا نے کیلئے مذہبی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیاہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے ملک میں فوری الیکشن کرانے کے سیا سی مطالبہ کو حیر ت انگیز طور پر جہاد کارنگ دے کر اپنے پارٹی کارکنوں سےمرمٹنے کا حلف لے لیا۔ مایوسی کے عالم میں انہوں نےیہ ایک ایسا خطرناک اقدام اٹھایا ہے جس سے پا کستانی معاشرے میں عدم برداشت ‘ انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے رجحان کو فروغ ملے گا ۔ اس مذہبی جنو نیت سے پا کستان کےعالمی سطح پر جمہوری اور ترقی پسند امیج کو نقصان پہنچے گا۔ پی ٹی آئی ایک بڑی سیا سی جماعت ہے لیکن اس کی قیادت اگر سیا سی مقاصد کیلئے مذہبی اصطلاحات کااستعمال کرے گی تو یہ مذہبی کارڈ نہ صرف ملک و قوم کے مفاد کے منافی ہےبلکہ اس سے بطور سیا سی جماعت اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔اس سے سوسائٹی میں عدم برداشت ‘ تعصب اور نفرت کے جذبات پھیلیں گے جو قومی وحدت اور ملکی یکجہتی کیلئے زہر قاتل ثابت ہو ں گے۔ عمران خان سیا سی لڑائی سیا سی اور جمہوری انداز میں لڑیں ۔ قانون اور آئین کے دائرے میں لڑیں۔
اہم خبریں سے مزید