• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم بیلم حسنین کے بھائی، نادرخاکوانی کے بیٹے یاسرخاکوانی انتقال کرگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل کے بھائی اور نادر خان خاکوانی کے بیٹے یاسر خان خاکوانی انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ خاکوانی ہاؤس نزد ایس پی چوک ملتان کینٹ میں قاری عبد الماجد نقشبندی نے پڑھائی جس میں میاں فیصل مختار،رانا اعجاز نون،حسنین خان کھرل،عبدالقادر شاہین،کیپٹن (ر)سعادت حسین خان،زاہد میاں دولتانہ،عرفان میاں دولتانہ،حسن رضا خان،خالد حنیف لودھی،ایم سلیم راجہ،ریاض سماٹیہ،میاں فیصل خاکوانی،محمد شہباز ڈوگر،اختر رسول آ فریدی و دیگر نے شرکت کی،مرحوم کی قل خوانی کل جمعرات10 بجے ان کی رہائش گاہ خاکوانی ہاؤس کینٹ میں ہو گی دعا 12بجے ہوگی۔
ملتان سے مزید