• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طلباء پاکستان اور او آئی سی ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، سردار احمد شکیب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد خان شکیب نے کوآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے 57 مسلم ممالک میں سائنس وٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے کیلئے کامسٹیک کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے فلسطین، یمن اور صومالیہ کے ساتھ جاری مشترکہ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ افغان سفیر نے کہا کہ افغان طلباء پاکستان اور او آئی سی کے دیگر رکن ممالک میں تعلیم حاصل کرنا اور مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید