• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کول مائنز کو ریلوے سے منسلک کرنے کا منصوبہ مارچ تک مکمل کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاق اور سندھ کا تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ اشتراک سے بنانے کا فیصلہ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلے کا استعمال ہوگا، تھر کا کوئلہ بجلی گھروں میں استعمال ہونے سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کے زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔وزیراعظم نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے منصوبے کو 23 مارچ 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تھر کول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، خرم دستگیر، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، ظفر الدین محمود اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تھر کول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلہ جامشورو، پورٹ قاسم اور ملک کے دوسرے پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو بھی فراہم کیا جائے گا، اس سے کوئلہ و ایندھن کی در آمد میں خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید