• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، اعظم آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)سائفر سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دو سابق وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد اعظم خان کی آڈیو لیک کے معاملہ کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی عمران خان، اسد عمر، شاہ محمود اور اعظم خان کے بیان ریکارڈ کر کے رپورٹ مرتب کرے گی ، ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے ۔ انکوائری ٹیم میں ایف آئی اے کے پانچ ارکان شامل ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے کم ازکم گریڈ19کے تین افسران بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سی سی آر سی اسلام آباد،ڈپٹی ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/تفتیشی افسر اور اس کے علاوہ انکوائری ٹیم کے سربراہ ایف آئی اے کے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید