• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تجاویز پر تفصیلی غور و خوض

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ دفتری امور کی تیز رفتار انجام دہی اور بہتر ورک مینجمنٹ کیلئے اختیارات کو مختلف برانچوں و یونٹس کے سربراہان کو تفویض کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں مختلف برانچوں کے اختیارات اور فرائض سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سینئر افسران نے زیر بحث امور بارے اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کئے جس پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔