• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر داد رسی کی جائے،ڈاکٹر انیقہ ممتاز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کی لیڈی ڈاکٹر انیقہ ممتاز نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر میری داد رسی کی جائے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس کے تھانے میں مثالی پولیس کا خاتون کیساتھ رویہ کسی طور قابل قبول نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ میری ایف آئی آرز اور جون 2022 کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر داد رسی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید