• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر مارکیٹس کی جانب سے زیاں میں کٹوتی سے فوڈ بینک کے عطیات میں کمی

لندن (پی اے) خوراک کے زیاں سے متعلق چیرٹی Fareshare کا کہناہے کہ سپرمارکیٹس کی جانب سےاشیاء کے زیاں میں کٹوتی سے فوڈ بینک کے عطیات میں کمی آگئی ہے اور اس موسم گرما کے دوران سپر مارکیٹ سے عطیے کے طورپر ملنے والی کھانے پینے کی اشیا کے عطیے میں 200ٹن ماہانہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے چیرٹی کا کہنا ہے کہ یہ کمی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب فوڈ بینک کی سروسز کی طلب میں اضافہ ہورہاہے ۔ بی بی سی کے مطابق Fareshare نے تمام سپر مارکیٹس کو لکھا ہے کہ وہ اپنے عطیات میں اضافہ کریں جبکہ ٹیسکو،سینسبری ،موریسن ،اسدا اور ویٹ روز کا کہناہے کہ ان کے عطیات کا سلسلہ جاری ہے،سینسبری اور اسدا نے کہاہے کہ انھوں نے کھانے کے زیاں کو روکنے کا تہیہ کر لیا ہے ،سینسبری نے تسلیم کیا کہ کھانے کے زیاں کی روک تھام سے عطیات متاثر ہوسکتے ہیں Fareshare ضائع کی جانے والے کھانے پینے کی اشیا جمع کرکے چھوٹی رفاہی تنظیموں اور کمیونٹی پروجیکٹس میں تقسیم کردیتی ہے ،اس کا کہناہے کہ خوراک کی پیداوار میں دنیا بھر میں ہونے والی کمی اور سپلائی چین کے مسائل سے خوراک کا زیاں کم ہوگیاہے ،اس کے ساتھ سپر مارکیٹ قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اب زیادہ مستعدی سے کام کررہی ہیں تاکہ زیاں کم ہو ۔چیرٹی نیٹ ورک کے سربراہ کارل ہاکس کا کہناہے کہ سپر مارکیٹ کے گوداموں سے عطیہ میں ملنے والی اشیا بہت قیمتی ہوتی ہے جبکہ ریٹیل کی کھانے پینے کی اشیا میں بہت کچھ ملاہواہوتاہے انھوں نے کہا کہ اس سے ہماری چیریٹیز کو کھانا بنانا بہت آسان ہوجاتاہے۔انھوں نے کہا کہ سپر مارکیٹس اگر زیاں میں کمی کررہی ہیں تو اس سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن اس سے ان چیریٹیز کو مشکلات پیش آرہی ہیں جو ان ضائع شدہ کھانے پینے کی اشیا پر ہی انحصار کرتی ہے ،سپر مارکیٹس اب خراب پھل اور سبزیاں بھی فروخت کرنے کی کوشش کرتی ہیں جو پہلے وہ ضائع کردیتی تھیں اور یہ چیزیں ہمارے پاس آجاتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی فکر ہے موسم سرما کے دوران جنھیں ضرورت ہوگی ،چیریٹی کے بارنسلے کے دفتر سے 400 گروپوں کی مدد کی جاتی ہے جن میں فوڈ بینک،بریک فاسٹ کلب ،بعض بے گھر وں کے شیلٹرز ار رہائشی تنظیمیں شامل ہے ،انھوں نے کہا کہ فی الوقت بہت سے لوگ اپنی فیملی کا پیٹ بھرنے کیلئے مشکلات کا شکار ہیں اور ایک تنظیم کی حیثیت سے فیملیز کو خوراک پہنچانا چاہتے ہیں ۔چیریٹی نے سپر مارکیٹ کو مزید عطیات کیلئے لکھنے کے علاوہ اپنا دائرہ کار بڑھایا ہے اور اب وہ برطانیہ میں فارمنگ کرنے والوں اور ہوٹل مالکان سے ضائع کیے ہوئے کھانوں، سبزیوں اور پھلوں کو بطور عطیہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور اس حوالے سے ان سے رابطہ قائم کیاجارہاہے۔بی بی سی نے Kellogg سے رابطہ کیا یہ ادارہ بریک فاسٹ کلبس کی امداد کیلئے شہرت رکھتا ہے اس نے رواں سال اب تک 18 ملین افراد کو کھانا تقسیم کیا ہے جوکہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے لیکن اس کے کمیونی کیشن ڈائریکٹر پال وہیلر نے بھی تسلیم کیا کہ دوسرے اداروں کی طرح وہ بھی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے زیاں میں کمی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،بی بی سی نے ٹیسکو،سینسبری ،موریسن ،اسدا اورویٹ روز سے خراب خوراک کے عطیئے کے بارے میں بات کی اور تمام نے کہا کہ Fareshare جیسی رفاہی تنظیمیں ان کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہیں اور خراب خوراک کے عطیات مسلسل دئے جارہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی سینسبری اور اسدا نے کہاکہ خوراک کو خراب ہونے سے بچانا کاروبار کا ایک اہم اصول ہے ہمیں معلوم ہے اس سے عطیہ کی جانے والی اشیا کی تقسیم متاثر ہوتی ہے۔
یورپ سے سے مزید