• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی تہوار پر بیت المقدس سیل، غیر اعلانیہ کرفیو

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) قابض اسرائیلی انتظامیہ نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کی آڑ میں بیت المقدس میں غیراعلانیہ کرفیو لگا کرپورے شہر کا محاصرہ کرلیا ۔ شہر کے تمام اہم مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے راستوں کی بندش کے بعد بعض علاقوں کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سڑکوں کی بندش سے مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کی نقل و حرکت محدود ہوکر رہ گئی ہے اور کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ قابض فوج نے جبل مکبر قصبے کے آس پاس بھاری رکاوٹیں لگائیں اور سلوان میں واقع وادی ربابہ محلے کے داخلی راستے بند کردیے۔دوسری جانب قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین مغربی سلفیت کے قصبہ قراوہ بنی حسان میں جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی شہری قابض فوج کا قبضہ چھڑوانے کے لیے بلڈوزر لے آئے اور فوجی چوکی مسمار کرنے کی کوشش کی۔ ادھر صہیونی فوج نے رام اللہ میں عطارہ گاؤں کا محاصرہ کرکے تمام راستے مسدود کردیے۔
یورپ سے سے مزید