• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم پر حکومتوں کے رویے سمجھ سے بالاتر ہیں، پروفیسر پیرزادہ قاسم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہاہےکہ تعلیم پر حکومتوں کے رویے سمجھ سے بالا تر ہیں، انجینئر انور علیم نے کہاکہ ہم جو کچھ بھی ہیں اساتذہ کی بدولت ہیں۔ گزشتہ روز عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہاکہ اساتذہ دراصل انبیا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں ،تعلیم کے بارے میں حکومتوں کے رویے سمجھ سے بالا تر ہیں،انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیں آپ کا مقام بہت بڑا ہے۔ انٹر بورڈ کراچی کے ناظم امتحان انجینئر انور علیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیںاپنے اساتذہ کی بدولت ہیں، اگر ہمیں اچھے استاد نہ ملے ہوتے تو شاید ہم یہ مقام حاصل نہ کرسکتے۔

ملک بھر سے سے مزید