اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور دیگر رہنمائوں کی حساس اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد کرنےکیلئے دائر درخواست واپس لینے پر نمٹادی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کودرخواست پر سماعت کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کاموکل درخواست واپس لینا چاہتا ہے ،اس کی اجازت دی جائے ،بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی۔