کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ (ایس آئی اے ایچ)، کورنگی میں جدید سہولتوںکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ’’سندھ میں ویٹرنری صحت، سائنسی تحقیق، بیماریوں کی نگرانی اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔‘‘یہ منصوبہ صوبے میں ویٹرنری صحت، سائنسی تحقیق، بیماریوں کی نگرانی اور لائیو اسٹاک کی ترقی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ لائیو اسٹاک سندھ کی معیشت کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے، جو زرعی ترقی، غذائی تحفظ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔