اسلام آباد( عاطف شیرازی) معروف ماہر تعلیم و کیرئیر کونسل سید عابدی کا کہنا ہے کہ نے کہاکہ کرئیر اور یونیورسٹی کاانتخاب طلبا کی زندگی بدل سکتا ہے ،آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ڈیجٹل ایجوکیشن طرزفکر میں تبدیلی لارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف ڈگریاں کافی نہیں کامیابی کےلیے سکلڈ ڈویلپمنٹ کو بھی فروغ دیا جائے،انھوں مے ان خیا لات کا اظہار کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے اپنی کتاب"انڈر سٹینڈنگ کیرئیر کونسلنگ" کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا جو گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی ، تقریب کےمہمان خصوصی پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر نیازاحمد اختر تھے ، تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کےریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز نے کیا ۔ دیگر مہمانوں میں ملالہ فنڈ کی سی ای او نشاط ریاض، روٹس ملینئیم کے سی ای او فیصل مشتاق، نمز کے لیفٹنٹ جنرل وسیم موجود تھے۔