• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ستمبر کو کراچی میں بھی ہڑتال کا اعلان، گورنر ہاؤس پر دھرنا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے کے بارہویں دن رات گئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 3ستمبر کو کراچی میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی اور گورنر ہائوس پر دھرنا بھی جاری رہے گا ، شہر بھر میں عوام اور تاجروں سے رابطے کیے جائیں گے ، گلیوں ، بازاروں ، چوکوں ، چوراہوں پر نکلیں گے اور عوام کو منظم و متحدکریں گے ،کاروباری مراکز میں کیمپ لگائے جائیں گے ، شہر بھر میں نوجوانوں کی ریلیاں نکلیں گی جو گورنر ہائوس پہنچیں گی۔
اہم خبریں سے مزید