• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر سائنس جنرل گروپ میںپہلی اور تیسری پوزیشن طالبات کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر سائنس جنرل گروپ میںپہلی اور تیسری پوزیشن طالبات کے نام رہی۔ دوسری پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم حمزہ نے اپنے نام کرلی، کونکورڈیا کالج کی جنت نے پہلی اور بحریہ کالج کی لائبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کےمطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن کونکورڈیا کالج گلشن حدید کیمپس کی طالبہ جنت بنت علی دوست رول نمبر 625716 نے ٹوٹل 1100میں سے 1005 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم حمزہ شکیل ولد شکیل احمد رول نمبر 605596 نے 1003 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی طالبہ لائبہ ذوالفقار بنت ذوالفقار علی رول نمبر 619907 نے 989نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید