کراچی (رفیق مانگٹ )امریکی گلوکارہ کا قریب الموت تجربہ، خود کا آپریشن ہوتے ہوئے کیسے دیکھا؟کلینیکل موت کے دوران شعور؟ پام رینالڈز کیس نے سوالات اٹھا دیئے، سائنس کیلئے حل طلب معمہ، موت کے منہ سے واپس آنے والی گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہیںنہ درد تھا نہ خوف، صرف ایک پرسکون کیفیت تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 1991 میں پیش آنے والا پام رینالڈز کا قریب الموت تجربہ (Near-Death Experience) طب اور شعور کے مطالعے میں ایک اہم اور متنازع مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ پام رینالڈز کو دماغ کے حساس حصے میں ایک خطرناک شریان کی خرابی (aneurysm) کے باعث ایک پیچیدہ آپریشن سے گزرنا پڑا، جسے جدید طب میں ʼہائپوتھرمک کارڈیک ایرسٹʼ کہا جاتا ہے۔