پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان سے بقایاجات کی ریکوری کیلئے مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میں نادہندہ گان سے 28لاکھ روپے کی ریکوری کی 31میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،76کنڈے ہٹائے گئے،9میٹروں کو بقایا جات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 28 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.95ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 104کنڈے ہٹائے گئے ،کنڈے ڈالنے والے 11 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں