• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلی لائٹ والی گاڑی پر واردات، 5 گاڑیاں 26 موٹر سائیکل غائب، نوسرباز قے کا ڈرامہ رچا کر کام دکھا گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ دو گاڑیوں اور 8موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تھانہ روات کے علاقہ میں زبیر اسلم اپنی فیملی کے ساتھ جہلم سے واپس ا پنے گھر  آ رہا تھا کہ پیچھے سے ایک گاڑی اپلائیڈ فار  سفید کلر جسکے ڈیش بورڈ پر نیلی لائٹ چل رہی تھی نے چک بیلی موڑ سے پہلے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر ان سے 2 انگوٹھیاں طلائی ، آرٹیفیشل جیولری اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 15ہزارروپے ،اے ٹی ایم کارڈ ،ایل ٹی وی ،ایچ ٹی وی لائسنس اور شناختی کارڈتھا۔ تھانہ چونترہ کے علاقہ چہان میں صابر حسین کی بیوی   سے  ایک کیری ڈبہ جس میں چار مرد اور ایک عورت سوارتھے نے  لفٹ د ے کرقے کرنے کے بہانے طلائی بالیاں اور چالیس ہزار روپے چوری کرلئے ۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ سی ایم ایچ میں کرنل محمد مقصود کی اہلیہ  چیک اپ کیلئے  گئیں جہاں اس کے بیگ سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں محمد مقبول احمد کے کباڑ خانے سے تانبا مالیتی 5 لاکھ روپے پیتل مالیتی 2 لاکھ روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں حیدر علی آصف کاموبائل ، تھانہ روات کے علاقہ میں نا ہید سیف کے گھرسے ٹی وی ، پنکھے ،رضائی کمبل بیڈ شیٹ ،کراکری ، کچن کا سامان ،اوردیگرسامان کل مالیتی 5 لاکھ روپے چوری ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کےعلاقہ سیدپورروڈپر بلال بشیر اپنے کلینک میں خاکروب عمران اور ایک مریضہ کے ہمراہ موجودتھا کہ3 موٹرسائیکل سوار آگئے جواسلحہ کی نوک پران سے 3موبائل،60ہزارروپے اور مریضہ سے طلائی زیورات مالیتی 70ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں ٹیسٹ دینے والی شبیر کی دختر کے پر س سے نقدی وطلائی زیورات، بھارہ کہوکے علاقے میں کاشف سے موبائل ، خضر کے گھر سے گھڑی اور دیگر سامان،بھارہ کہوکے علاقے میں ڈاکٹرہارون سے موبائل ،شمس کالونی کے علاقے میں حسا س ادارے کے آفیسر محمد اسلم کی کار سے ضروری کاغذات اور موبائل چرا لیے گئے۔  دیگر وارداتیں تھانہ بنی ،ائرپورٹ، سٹی ، کینٹ ،،ٹیکسلا،، رتہ امرال ، نیوٹاؤن ، صادق آباد، نصیرآباد ، آراے بازار، بنی گالہ، شالیمار ، مارگلہ ، آئی ایریا ،نون، کھنہ ، کورال ، تھانہ کرپا کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید