• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس قائم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایف آئی اے نے ملک بھر میں سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس بنادئیے جس کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔عدالت نے ایک بار پھر ایف آئی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کوہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے متعلق رپورٹس دس اکتوبر کو عدالت میں پیش کی جائیں،عدالت عالیہ نے یہ احکامات سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف حافظ عمر نواز ایڈووکیٹ اور عامر ظفر کی طرف سے دائر درخواستوں پر جاری کئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ خرم سعید رانا نے انسداد بلاسفیمی یونٹس بنانے کے متعلق نوٹیفکیشن اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کیخلاف درخواستوں کے متعلق رپورٹ پیش کی، عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا عدالت کو نمبر گیم میں مت الجھائیں جامع رپورٹ پیش کریں ۔
اسلام آباد سے مزید