• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کورنگ پل کی تعمیر مقررہ وقت پر مکمل کرنے میں ناکام

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اسلام آ باد ایکسپریس وے پر زیر تعمیر کورنگ پل کو چار ماہ کے مقررہ ہدف میں مکمل کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ یہ کام ایف ڈبلیو او کو اپریل میں دیاگیا تھا،مئی میں کام شروع کیاگیا۔ فرم کو چار ماہ میں 30ستمبر تک اسے مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا تھا مگر یہ کام سست روی کا شکار رہا۔ اب سی ڈی اے نے تعمیراتی فرم کو دسمبر تک اسے مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔اس پل کی تکمیل میں تاخیر سے یہاں سے گزرنے والے شہریوں کو تکلیف اور مسائل کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی تعمیر کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا ئے۔ کورنگ پل سے پی ڈبلیو ڈی تک ایک اعشاریہ نو کلومیٹر کی ہا ئی وے کی تعمیر بھی سست روی کا شکار ہے۔ شہریوں نے اس پراجیکٹ کی رفتار بھی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید