کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مضر صحت پان مصالحہ، مین پوری گٹگے کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا، رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیئے ہیں، لیکن یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں، آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی، عدالت نے چھالیہ کے استعمال اور فروخت سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاء سے دلائل طلب، آئی جی سندھ کو ایڈیشنل آئی رینک کے آفیسر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے، سیکریٹری بلدیات، آئی جی سندھ کو ٹوبیکو پان مصالحہ ،گٹکا، مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم ۔