لاہور( نمائندہ خصوصی )صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پنجاب کی شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ چینی کی پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی، سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کین کمشنر زمان وٹو اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔