ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کامران احمد نے کہا ہے کہ دور جدید میں طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ اوپن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی یونیورسٹیز میں اوپن ڈے کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، اس موقع پر بچوں نے مختلف سٹالز بھی لگائے جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے گئے ماڈلز نمائش کے لئے رکھےگئے۔