لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ بڑا چیلنج ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر ریلوے نےکراچی تک چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کی پنکچوالیٹی اورآکوپینسی پراطمینان کا اظہار کیا ۔ کوئٹہ زاہدان سیکشن کو اپ گریڈ کیا جائے فریٹ آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے ریلوے افسر وں کو ہدایت کی ہے کہ وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیار کی جائے ۔ جس پر خواجہ سعد رفیق نےاطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے افسران سے کہا کہ ٹرینوں اور 20 بڑے ریلوے سٹیشنز پر صفائی یقینی بنانے کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے ۔