• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی گفتگو نشر کرنے پر فواد چوہدری ٹی وی چینلز پر برس پڑے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا گفتگو کو نشر کرنے پر ٹی وی چینلز پر برس پڑے۔ ایک ٹویٹمیں انہوں نے لکھا کہ تمام چینلز پر سپریم کورٹ اور آرمی کو کوستے ہوئے ایک مفرور کو دکھایا گیا،انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں یہ نیا طریقہ کار ہے؟