• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ ایڈووکیٹ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء تنظیموں بلوچستان بارکونسل بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے فورسز کی جانب سے ہرنائی کے سینئر وکیل نقیب اللہ پانیزئی ایڈووکیٹ کی گرفتاری اور پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فورسز نے ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے فورسز کی جانب سے نقیب اللہ پانیزئی ایڈووکیٹ کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری گرفتاری کا اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داروں اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ بلوچستان کے وکلاء برادری اس طرح کے منفی ہھتکنڈوں سے کسی صورت بھی مرعوب نہیں ہوگی ہم ہرنائی کے وکلاء برادری کے ساتھ ہیں اور اس حوالے سے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید