• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ کے روز ،پشاور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)عید میلاد النبی کے مقدس دن میں اتوار کی چھٹی کینسل نہ کرنا اور چند روپوں کے بچت کے لیے پشاور کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنا ایک جرم ہےان خیا لات کا اظہارپاکستان راہ حق پارٹی سے تعلق رکھنے والے شیخ آباد کے چیئرمین فضل وہاب صافی اور پاکستان پیپلز پارٹی گنج کے چیئرمین عامر چشتی نے ڈبلیو ایس پی کے اس حرکت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ پانچ سال بعد پشاور میں اتوار کی صفائی بند پشاور ڈمپنگ گراونڈ میں تبدیل پانچ سال سے جاری صفائی مہم سیکنڈ شفٹ ختم ہونے کی وجہ سے اتوار کے دن صفائی ممکن نہ ہو سکی اور پورا پشاور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا انھوں نے کہا کہ اگر سیکنڈ شفٹ بحال نہیں ہوتا تو اہلِ شہر اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی گی انکا کہنا تھا کہ سیکنڈ شفٹ اور اتوار کے دن کی صفائی کو فوری طور پر بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ کمپنی کو چاہیے کہ صفائی کے لیے مزید اقدامات کرے جو سیٹس ریٹائر کی وجہ سے خالی ہوچکے ہیں ان پر فوری بھرتی کی جائے اگر کمپنی پشاور کو نہیں سنبھال سکتیں تو ملازمین کو فوری طور پر میٹروپولیٹن کے حوالے کیا جائے انہوں نے میر پشاور سے بھی مطالبہ کیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران کو حکم دیا جائے کہ سیکنڈ شفٹ اور اتوار کی صفائی شروع کی جائے ورنہ بصورت دیگر پشاور بھر کے بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر ہوں گے اور کمپنی کے خلاف عدالت جائیں گے
پشاور سے مزید