• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تحریر: وقار ملک۔۔۔۔۔ کوونٹری
مسلم لیگ ن نے کمال کر دیا اچانک خاموشی توڑ دی، برطانیہ میں مقیم افراد جاگ اٹھے، مایوسی ٹوٹ گئی چہرے جگمگا اٹھے ایسے اٹھے کہ کچھ کر گزرنے کی تڑپ انھیں باہر نکلنے پر مجبور کر گئی جس کی وجہ مریم نواز کی کرشماتی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ میاں محمد نواز شریف کا سیاسی کردار ہے، مریم نواز کی برطانیہ آمد پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا برطانیہ میں مقیم ایسے افراد جو کل تک پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تھے آج ن لیگ کے ساتھ نظر آ رہے تھے کیونکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے یو ٹرن اور سیاسی تماشے سے عوام انتہیائی پریشان اور تذبزب کا شکار ہو چکی ہے عوام بھٹک رہے تھے کہ انھیں شہباز شریف کی حکومت میں امید نظر آئی، یہ ہی وجہ تھی کہ مریم نواز کی برطانیہ آمد پر برطانیہ بھر سے عوام نے شرکت کی اور روڈ بلاک کر دیا اطلاعات کے مطابق دو ہزار سے زائد افراد موٹر وے پر ہونے والے ایک کار ایکسیڈنٹ کی وجہ سے وقت مقررہ پر نہ پہنچ سکے جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنھوں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا تھا، مریم نواز کی شخصیت سے متاثر افراد کی ایک بڑی تعداد یوکے یورپ میں موجود ہے جو مریم نواز سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں زندگی میں کچھ لمحے اچانک آ جاتے ہیں، جب آپ کو سہاروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ مکمل طور پر کسی کے محتاج ہوتے ہیں، وہ آپ کا کوئی رشتہ دار ہو، دوست ہو یا ہسپتال کے عملے کا کوئی فرد۔ اس وقت جو جسمانی، ذہنی، جذباتی سہارا جوشخص آپ کو دیتا ہے، درد کے لمحے کے گزرنے کے بعد بھی وہ فرد آپ کے خیالوں، دعائوں اور سوچوں کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہ باتیں شاید ہر مریض اور ہر محتاج کی تکلیف میں درست ثابت نہ بھی ہوں لیکن خوش بختوں کے حصوں میں آتی ہیں۔ یہ وہ ہی وجوہات ہیں کہ عوام ن لیگ کے اندر ہی اپنا مسیحا تلاش کر رہے ہیں۔ آج ہماری قوم میں تفریق پیدا کر دی گئی ہے انتشار کی سیاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جھوٹ کو پروان چڑھانے کے لیے جھوٹ ڈھٹائی کے ساتھ بولا جا رہا ہے نوجوان نسل کے دماغ خراب کیے جا رہے ہیں ،اپنے اقتدار کی لالچ میں جہاد کا درس دیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو گھروں سے نکالا لیکن اپنے گانے ڈانس سے متعارف کروایا اور ساتھ ساتھ اپنے جھوٹ پر مبنی بیانات سے ان کے دماغ مضبوط کئے جس سے مسائل بڑھے بالخصوص نوجوان نسل بھٹک گئی تھی اس سے تو یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایسے لوگ نہ تو اپنے مذہب کی تعلیمات سے آشنا ہیں اور نہ ہی دستور کی سیکولر قدروں کی پاسداری ان کا مطمع نظر ہے۔ ان میں ہر وقت جنگ کی آگ بھڑکائے رکھنے اور دلوں میں دوریاں پیدا کرکے نفرت کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے۔ انہیں بالکل اندازہ نہیں ہے کہ ان کی حرکتوں سے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی شبیہ خراب ہو رہی ہے بلکہ خود اندرون ملک انتشار و بے چینی کا ماحول پیدا ہوتا ہے جس سے ملک کی ترقی کے راستے مسدود ہوتے ہیں برطانیہ یورپ میں رہنے والے خوب جانتے ہیں کہ آپ کسی بھی ادارے کے افراد کی توہین نہیں کر سکتے عزت و احترام کا دامن ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے لیکن افسوس پی ٹی آئی نے ہمارے ملک میں منفی رجحانات کو پروان چڑھایا اور اپنے ملک کا نام خراب کیا ہے اس سلسلہ میں پہلی ذمہ داری حکمراں طبقہ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک دشمن افراد کی نفرت کی سیاست کا سلسلہ روک دے اور ملک کو قانونی بالادستی کی وسیع اور پرسکون فضا میں داخل کرے اپنا مقام بلند کرے پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو روکے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو مریم نواز نے جس طرح کردار اور بیانیے سے نوجوانوں کے دل جیتے اور عوام کو اپنا ہمنوا بنایا وہ قابل تحسین ہے مریم نواز نے میاں محمد نواز شریف کی تربیت سے سیکھا اور اپنی مسکراہٹ سے لوگوں کو اپنا بنانے میں کامیاب ہو رہی ہیں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مریم نواز کا شاندار استقبال کر کے یہ ثابت بھی کر دیا کہ ن لیگ پاکستان کی مضبوط سیاسی جماعت ہے جس سے عوام محبت کرتے ہیں اور اپنا مسیحا سمجھتے ہیں مریم نواز اسی انداز میں آگے بڑھتیں رہیں اور میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام تک پہنچاتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ن لیگ آئندہ انتخابات میں دو تھائی اکثریت حاصل کر لے گی جس کی وجہ ن لیگ کا مضبوط بیانیہ ہے کبھی جھوٹ کی سیاست کی اور نہ کبھی یو ٹرن لیا گیا جس سے عوام میں ان کی ساکھ بہتر ہے اور آج تک کارکنان ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید