برمنگھم (پ ر) شہیدقائد تحریک حریت کشمیر سید علی گیلانی کے دامادتہاڑ جیل میں بند الطاف احمد شاہ کی شہادت پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب، سینئر نائب صدر محمود شریف، نائب صدر یاض بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرید الدین لودھی نے الطاف احمد شاہ شہید کو تحریک آزادی کشمیر کے لئے عظیم خدمات اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الطاف شاہ نے اپنی ساری زندگی کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھا تھا ، بھارتی ظلم انہیں جھکنے اور بکنے پر مجبور نہ کر سکا، وہ سید علی گیلانی کے ساتھ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ ڈٹے رہے ، انہوں نے کہا بھارت کشمیری حریت رہنمائوں کو جیلوں میں بند کر کے شہید کر رہا ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں، بھارت کی قید میں پہلے اشرف صحرائی کو شہید کیا گیا دیگر حریت رہنما بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں بھارتی ظلم کوبرداشت کر رہے ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اگر ان کی رہائی کیلئے کوئی ٹھوس ادامات نہ کیے تو حریت رہنماوں کی لاشیں ہی واپس آئیں گی ،آزادی پسند حریت رہنمائوں نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور اس پاداش میں ہزاروں حریت رہنما جیلوں میں بند ہیں تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت نے حریت رہنمائوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں پابند سلال کر رکھا ہے کسی کو بھی طب علاج معالج کی سولہت حاصل نہیں، الطاف شاہ شہید کی صحت اس قدرر خراب تھی کہ وہ بول نہیں سکتے تھے، انہوں نے اپنے خاندان سے کاغذ مانگا تاکہ وہ کچھ لکھ سکیں مگر بھارت کی دہشت گرد حکومت نے انہیں یہ بھی اجازت نہیں دی ،بھارت کے ظالمانہ طرز عمل سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت انسانیت کا دشمن ہے، کشمیریوں کا قاتل ہے، دنیا کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے، بھارت کیخلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔