• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار کی گھڑیاں ختم، مولا جٹ اور نوری نت 43 سال بعد آج پھر یکجا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) انتظار کی گھڑیا ں ختم ،مولا جٹ اور نوری نت43 سال بعد ایک مرتبہ پھر نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، جیو فلمز کے بینر تلے ایکشن اور ڈرامہ سے بھر پور پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر2022 کو جمعرات کو (آج) ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش ہونے جارہی ہے،گذشتہ کئی روز سے جاری ایڈوانس بکنگ کے دوران ہزاروں شائقین نے فلم کی ایڈوانس کرکے باکس آفس پر پچھلے تمام ریکارڈ توڈ دئے ہیں، فلم ناقدین کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کوپاکستانی سینما کے لئے گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے،شاندار اداکاری ،بہترین کاسٹ اور جاندار کہانی کا ایک ایسا بہترین امتزاج پاکستانی سینما میں پہلی بار سامنے آیا ہےجس نےفلم ناقدین کو یہ کہنے پرمجبور کر دیا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی سینما پر 100 کروڈ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم قرارپانے جارہی ہے، بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 1979یونس ملک کی ہدایات میں پیش کی گئی فلم مولا جٹ کا سیکوئل قرار دیا جارہا ہےجس میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی مرحوم نے مولا جٹ اور نامور اداکار لیونگ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے نوری نت کے کردار پر اپنی اداکاری کے ایسے جوہر دیکھائے کہ 43 سال بعد بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینما شائقین کے ذہنوں پر مولا جٹ اور نوری نت کے کرداروں کے نقش نہ مٹ سکے43 سال بعد دور حاضر کے سب سے دلکش اور نامور اداکار فواد خان مولا جٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں ،جو ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے اس سے قبل وہ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے فلم بینوں کو متاثر کرچکے ہیں، جبکہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی نوری نت کے کردار میں نظر آئیں گے،فلم میںنامور اداکارہ ماہرہ خان مکھو جٹنی کا کردار نبھائیںگی جبکہ نوری نتنی کےکردار معروف اداکارہ عمائمہ ملک نبھائیں گی۔ فلم میں اداکار گوہر رشید ،شفقت چیمہ،شمعون عباسی، بابر علی،نیئر اعجاز،علی عظمت اور فارس شفی بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید