• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ذمہ دار ریاست، ایٹمی پروگرام کسی کیلئے خطرہ نہیں، نواز شریف

لندن(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ آزادریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

یورپ سے سے مزید